• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل پر اراکین پارلیمنٹ کو قائل کرنے کیلئے ملاقاتیں

لندن (جنگ نیوز) وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کو قائل کرنے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں اور انہوں نے لیبر لیڈر جیرمی کوربن کو بھی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم تھریسامے کی حکومت کیخلاف لیبر پارٹی کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ ایوان کی بات سنیں گی اور بریگزٹ ڈیل کو منظور کرانے کے لئے مشورے کریں گی۔ لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کوربن نے وزیراعظم سے مذاکرات سے انکار کردیا ہے اور شرط عائد کی ہے کہ پہلے بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے ’’نو ڈیل‘‘ کے آپشن کو خارج کردیا جائے، وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کی اس شرط کو پورا کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہے۔ جیرمی کوربن نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش کو ’’اسٹنٹ‘‘ قرار دیا تھا۔ وزیراعظم ڈیل کے حوالے سے پیر کو نیا منصوبہ پیش کریں گی، جس پر ووٹنگ 29جنوری کو ہوگی۔

تازہ ترین