• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی لاگت میں اضافہ، ہٹاچی کا نیوکلیئر پلانٹ پر کام معطل کرنےکااعلان

لندن (پی اے) برطانیہ میں تعمیراتی لاگت میں اضافے کی وجہ سے ہٹاچی نے برطانیہ کے 20پونڈ مالیت کے ایٹمی پلانٹ پر کام معطل کرنے کااعلان کردیا ہے۔ اگر نارتھ ویلز میں واقع اس پروجیکٹ کو ختم کیا گیا تو ہزاروں افراد کی ملازمتیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ جاپانی ادارہ جون سے برطانوی حکومت سے اس پراجیکٹ کی فنڈنگ کے مسئلے پر مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ہٹاچی کے ساتھ شرائط نہیں طے کی جاسکی ہیں۔ نیوکلیئر انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اس اعلان سے اسے مایوسی ہوئی ہے، کیونکہ دو ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر کے کام میں کم وبیش 9ہزار ورکرز کا روزگار وابستہ ہے۔ پروگرام کے مطابق یہ ری ایکٹرز 2020کے وسط تک آپریشنل ہونا تھے۔ ہٹاچی کا کہنا ہے کہ اس کی تعمیر سے اسے کم وبیش 2.1بلین پونڈ کا نقصان ہوگا جبکہ غیر معمولی اخراجات کی مد میں کمپنی کو کم وبیش 300بلین ین کا نقصان ہوگا۔ ہٹاچی کا کہنا ہےکہ وہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالے جانے تک اقتصادی اعتبار سے ناقابل عمل اس پراجیکٹ پر کام بند کر رہا ہے اور وہ گلوسسٹر شائر اولڈ بری میں واقع دوسری سائٹ پر بھی کام بند کردے گا۔ ہٹاچی ہوریزن سبسیڈیری کے چیف ایگزیکٹو ڈنکن ہائوتھرون نے کہا کہ انگلیسے برطانیہ میں نیوکلیئر ڈیولپمنٹ کیلئے بہترین جگہ ہے اور کمپنی اس پر مستقبل میں کسی بھی وقت کام دوبارہ شروع کرنے کا آپشن کھلا رکھے گی۔
تازہ ترین