• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے روزگاری کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، محمدنعیم بازئی

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ فکر باچا خان ہمارانصب العین ہے اس سوچ کو مدنظرر کھ کر عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے یہ بات انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صو بائی مشیر کے حلقہ انتخا ب کے قبائلی عماہدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ وزارت آنی جانی چیز ہے کل جو وزیر مشیر تھے آج نہیں رہے ہماری بھی مدت ایک دن ختم ہوجائیگی لیکن خد مت خلق اوربے روز گار ی کاخاتمہ ہماری ترجیحات ہیں ۔ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں تمام مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔
تازہ ترین