• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مہمند ڈیم کو بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا ‘

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم ہر حال میں بنے گا اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نہیں گرانا چاہتے اور نہ ہی گرانے کی کوئی سازش کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ہماری بات سنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، سندھ حکومت کے جو کرنے کے کام ہیں اس کے صرف ابھی وعدے ہی ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اگر سندھ حکومت نے کام نہیں کئے تو پھر آپ لوگ مجھے جانتے ہی ہیں،جب کوئی بچگانہ بات کرے گا تو اسے ویسے ہی جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہناتھاکہ سابق حکمرانوں نے عوام سے صرف وعدے ہی کئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا، ٹاؤن آفس میں کام کرنے والے 30 فیصد لوگ جیل میں ہیں اور انہیں تنخواہیں مل رہی ہیں۔

وفاقی وزیر آبی وسائل نے یہ بھی کہا کہ اگر ہمارے پاس ایک ووٹ کی بھی اکثریت ہے تو اللہ تعالی تو ہماری گورنمنٹ گرا سکتا ہے، کسی کا باپ بھی نہیں گرا سکتا۔

تازہ ترین