• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوج کے دو لڑاکا طیارے مشرق بعید کی فضاؤں میں آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔

روسی فوج کے بیان میں میں کہا گیا ہے کہ دو ایس یو۔34 لڑاکا طیارے تربیتی پرواز کے دوران اُس وقت آپس میں ٹکراگئے جب وہ بحیرہ جاپان کے ساحل سے 35کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔

پائلٹس خود کو طیارے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک پائلٹ نشاندہی بھی کرلی گئی تاہم تیز ہواؤں کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر پائلٹ کہاں ہیںاور طیاروں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں میں میزائل نصب نہیں تھے۔

تازہ ترین