• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، پیر سے کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کرینگے، انجمن اساتذہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے انتظامیہ کے رویئے کے خلاف پیر 21 جنوری سے صبح اور شام کی تمام کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مزید لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 24 جنوری جمعرات ساڑھے گیارہ بجے آرٹس آڈیٹوریم میں جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوگا ۔اس بات کا فیصلہ ڈاکٹر انیلا امبر ملک کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ایس ایم طحٰہ، غفران عالم، ڈاکٹر صالحہ رحمان، ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، ڈاکٹر انتخاب الفت، ڈاکٹر حارث شعیب، ڈاکٹر فیضان نقوی، ڈاکٹر اسد خان تنولی، ڈاکٹر باسط انصاری، ڈاکٹر معیز، ڈاکٹر ذیشان اختر، طحٰہ بن نیاز، حمیرا کنول، ڈاکٹر عظمیٰ عروج نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی یونیورسٹی کو ملنے والی ساڑھے چار سو ملین کی سالانہ صوبائی گرانٹ بڑھا کر طالب علموں کے تناسب سے کرنے ،پی ایچ ڈی الائونس کو تنخواہ کا حصہ بنانے اور ایوننگ کے بلوں کی تاحال التواء کا شکار ادائیگیوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین