لاہور…قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ احتساب کی بنیاد نواز شریف نے رکھی،احتساب الرحمان اس کے چیئرمین تھے،پنجاب کےڈیڑھ سو میگا کیس نیب میں گئے تو وفاق اور پنجاب طیش میں آگئے،وفاقی اورصوبائی وزراء کےرویےسےلگتا ہے کہ اندر بہت کچھ ہے،خواتین بل پرتمام مرد حضرات مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے،لگتاہے،مجھےتو 2کڑے پہننے پڑیں گے۔
لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہچودھری نثار نےکہاتھا کہ سندھ حکومت کہے تو ایف آئی اے پر کمیشن بنانے کو تیار ہیں،پھر وہ مکر گئے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نیب سندھ اورکےپی کےمیں کارروائیاں کرے تو ٹھیک،پنجاب میں کرے تو یہ بھڑک اُٹھتےہیں،پنجاب کا بجٹ400ارب روپے،اورنج ٹرین منصوبہ200ارب روپےکا،لاہور کا بجٹ جنوبی پنجاب کےبجٹ سے بھی بڑھ گیا۔
سید خورشید شاہ کاکہناتھاکہ اسلام آباد میٹرو کی ایک بس ایک ارب روپےمیں پڑ رہی ہے،کہاجا رہاہے کہ اورنج لائن ٹرین پر روزانہ ڈھائی لاکھ افراد سفرکریں گے،ہر مسافر پر 600روپے خرچ آئے گا،لیکن ہر مسافرسے 50روپے کرایہ وصول کیاجائےگا،باقی 550روپےکاخسارہ پنجاب کے گلے پڑ جائے گا۔
سید خورشید شاہ نےکہا کہ سینیٹ ہماری فیڈریشن ہے،بدقسمتی سےپی آئی اے کی نجکاری ان کیلئے اس قدر اہم ہے کہ وہ فیڈریشن کا فیصلہ بھی نہیں مان رہے۔