• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمی مرے اور برونو سوریز مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

میلبورن (اے پی پی) برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میچ میں جمی مرے اور برونو سوریز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیوک بامبرج اور جونی او ماریا پر مشتمل برطانوی جوڑی کو 3-6، 6-2 اور 7-5 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔دوسری جانب علیزے کورنیٹ اور پیٹرا مارٹک سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز لاسٹ 32راؤنڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی علیزے کورنیٹ اور ان کی کروشین جوڑی دار پیٹرا مارٹک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایرینا کامیلیا بیگو اور می ہائیلا بوزرنیسکو پر مشتمل رومانوی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
تازہ ترین