• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ :پرتگال کا برطانوی سیاحوں کیلئے صرف’برٹش شہریوں‘کی قطارکا اعلان

لندن ( نیوز ڈیسک ) پرتگال نے اعلان کیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برٹش شہریوں کیلئے کسٹمز کی خصوصی قطاریں بنائی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سیاحت پر انحصار کرنے والے بحرروم کے ملک میں آنے والے سیاحوں کو آسان رسائی حاصل رہے۔اس منصوبے کا مقصد بریگزٹ کے بعد اس کی سیاحتی صنعت کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں۔وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ جزیرہ مدیرا پر واقع فنچل ایئرپورٹ اور الگریو میں فارو ایئرپورٹ پر نئی لینز بنائی جائیں گی، دونوں جزائر تعطیالات گزارنے کیلئے آنے والے برطانوی سیاحوں کے پرتگال میں مقبول ترین مقامات ہیں۔انہوں نے وضاحت کی یہ لینز بالکل اسی طرز کی ہوں گی جو کہ یورپین یونین کے شہریوں کیلئے فراہم کی گئی ہیں۔پرتگالی وزیر اقتصادیات پیڈرو سیز ویرا بھی چاہتی ہیں کہ برطانوی شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، اس ہفتہ انہو ں نے کہا کہ برطانویوں کو ویزے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی چاہے بریگزٹ پربھی کوئی معاہدہ نہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرتگال میں رہنے والے برطانوی شہریوں کو برطانیہ کی ای یو سے علیحدگی کے بعد بھی وہی حقوق حاصل رہیں گے۔
تازہ ترین