• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کیا رومیو اور ہیر کی منگنی برقرار رہ پائیگی؟ رومیوویڈز ہیر کی نئی قسط آج جیو ٹی وی پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تخلیق کردہ میگا ڈرامہ سیریل ”رومیو ویڈز ہیر“ کی 16ویں قسط اتوار کی شب8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ لگتا یوں ہے کہ لو اسٹوری آف دی ایئر میں رومیو اور ہیر کو شادی کے بندھن میں بندھا دیکھنے والے پھر مایوس ہونے والے ہیں۔


رومیو اور ہیر مشکلات کے کئی دریا پار کرنے کے بعد ایک دوسرے سے منگنی تو کرلیتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ منگنی برقرار رہ پائے گی یا نہیں؟۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ دو گھرانوں کے درمیان گلے شکوے اور معافی تلافی ہوگئی۔ ہیر کے گھر والے رومیو کے گھر رشتہ پکا کرنے جاتے ہیں، گھر والوں کے گلے شکوے دور ہونے کے بعد رومیو اور ہیر ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہناتے ہیں۔ خوشیوں کا سماں ہے اور اُسی وقت شانزے کے والد وہاں آتے ہیں تو اُن کو یہ پتہ چلتا ہے کہ رومیو اور ہیر کی منگنی ہوگئی ہے۔ یہ سنتے ہی وہ غصے سے لال پیلے ہوجاتے ہیں اور ہاتھ میں پکڑی دستاویز پھاڑ کر الٹے قدموں واپس چلے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر شہناز اور ڈاکٹر راجا بہت پریشان ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ منگنی توڑ کر رومیو کی منگنی شانزے سے کر دی جائے۔ کیا ”رومیو“ کے گھر والے ”ہیر“ سے واقعی منگنی توڑ دیں گے ؟۔ یا پھر کوئی اور نیا ڈرامائی موڑ سامنے آئے گا؟۔ اس حقیقت سے پردہ ڈرامے کی قسط دیکھنے کے بعد اُٹھے گا۔ ڈاکٹر یونس بٹ کے قلم سے لکھی گئی کہانی سے نکلنے والی پھلجڑیاں رنگ دکھا رہی ہیں ۔ سنجیدگی، مزاح اور رومانس سے بھر پور کہانی کو انجم شہزاد نے انتہائی خوبصورت انداز میں ڈائریکٹ کیا ہے۔ ثنا جاوید اور فیروز خان اپنے کردار بھر پور طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

تازہ ترین