• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے سٹیشن ، بس اڈوں پرغیر معیاری ، مہنگی اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کنزیومر انسپکٹر ادریس رندھاوا نے پاکستان سٹیزن پورٹل سے موصول ہونے والی درخواستوں پر ریلوے سٹیشن اور بس اڈوں پرغیر معیاری اور مہنگی اشیاء کی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے کے چالان کر دیئے۔کنزیومر کونسل نے ریلوے ریسٹورنٹ، سردار فوڈ ریلوے ، اور خان کارنر سٹیشن کے پچاس پچاس ہزار کے چالان کئے۔ بلال ڈائیو بس اڈہ پشاور روڈ پر اشیاء ریٹ لسٹ کے بغیر اور دوگنی قیمت پر فروخت کی جارہی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کوہ نور ٹک شاپ، پنڈی گھیب ٹک شاپ، وارث ٹک شاپ اور مدنی ٹک شاپ کے پچاس ہزار فی کس کے حساب سے چالان کئے گئے ۔ تمام دکانداروں کو تین دن کے اندر اندر اتھارٹی کنزیومر کونسل اسسٹنٹ کمشنر کینٹ زاہد خان کی عدالت میں جرمانہ جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے۔
تازہ ترین