• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد کا چار روزہ دورہ پاکستان اختتام پذیر

اسلام آباد(اے پی پی)افغان مفاہمت کیلئے امریکا کےنمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا چار روزہ دورہ پاکستان اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا۔ امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان‘شاہ محمود قریشی،تہمینہ جنجوعہ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ودیگرحکام سے ملاقاتیں کیں‘مشاورت کے دوران دونوں اطراف نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر خلیل زاد نے زور دیا کہ خطہ کے تمام ممالک کو افغانستان میں امن کا فائدہ ہوگا۔دریں اثناءامریکی نمائندہ خصوصی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کیلئے انہوں نے اپنا دورہ پاکستان مکمل کرلیاہے۔

تازہ ترین