• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائےبچوں اور غیر مسلح لوگوں پر گولیاں کیوں چلائیں؟ ن لیگ

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ساہیوال واقعے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ نہتے، معصوم بچوں اور غیر مسلح لوگوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟وزیر اعظم بچوں کے بجائے اس واقعے کی ذمہ داری لیںاوربتائیں ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی، وزیراعظم بتائیں کہ وہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر استعفیٰ کب دیں گے، عمران صاحب دکھ کے اظہار کے ٹویٹ سے بات نہیں بنے گی عوام کو سوالوں کا جواب چاہیے۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے ساہیوال واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کےسامنے والدین کابہیمانہ قتل قابل مذمت ہے جس پر ہر آنکھ نم ہے جبکہ وزیراعظم 24گھنٹے بعد واقعے پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، ʼسانحہ ساہیوال پر پوری پنجاب حکومت چھپ گئی ،حکومتی ترجمان کی بے حسی دیکھیے کہ وہ بچوں کو کہتے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے گی ان کا مالی امداد پر تو زور ہے لیکن تحقیقات پر کوئی زور نہیں۔مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذمہ داری مت لیں بلکہ اس واقعے کی ذمہ داری لیں اور پنجاب کے عوام کو بتائیں کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی۔
تازہ ترین