• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مدارس ومراکز کی آزادی وخودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان دینی مدارس ومراکز کی آزادی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام(نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے جمعیت نظریاتی ضلع دکی کے جنرل سیکرٹری عبدالشکور،ضلع تربت کے سیکرٹری اطلاعات اخترجان غوریزئی ،ضلع پشین کے کنونیئر مولوی نبی محمد ودیگر وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ دینی مدارس ومراکز نے ملک کے لاکھوں بچوں کو اپنی مددآپ کے تحت مفت تعلیم دیکر ملک کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہے اور دینی مدارس ملک کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ہیں دینی مدارس کے طلباء کی تعداد لاکھوں میں ہونے کے باوجود بھی نہ آج تک وہ کسی ملک کے دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور نہ ہی امن وامان بگاڑنے سے دینی مدارس کے طلباء کا تعلق رہاہے جب بھی ملک قوم پر کوئی مشکل آئی ہے تو ان دینی مدارس سے تعلق رکھنے والوں نے ہر میدان میں کڑے وقت میں قوم کی خدمت اور ملک کا تحفظ کیاہے ۔ 
تازہ ترین