بہاول پور کے سول اسپتال میں خاتون نے چھ بچوں کوجنم دیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جلال پور پیروالا کی رہائشی خاتون حناجاوید نے 4 بچیوں اور دو بچوں کو جنم دیا تھا، ایک بچہ کمزور ہونے کی وجہ سے انتقال کرگیا۔
اسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پانچ بچوں کو انکیوبیٹر میں دیکھ بھال کے لیے رکھا گیا ہے۔
فوکل پرسن ڈاکٹر محمد حامد کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔