• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدیجہ صدیقی تشدد کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

خدیجہ صدیقی تشدد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے 23 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی جس کے بعد خدیجہ لندن میں یونی ورسٹی سے چھٹی لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ خدیجہ صدیقی تشدد کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کیلئے تاریخ مقرر ہونے پر خدیجہ صدیقی لندن میں اپنی یونی ورسٹی سے چھٹی لے کر پاکستان روانہ ہو گئی ہیں، وہ لندن کی سٹی لاء یونیورسٹی میں بار ایٹ لاء کی طالبہ ہیں۔

خدیجہ کے مطابق مئی 2016ء میں شاہ حسین نامی ایک شخص نے ان پر خنجر کے 23 وار کیے تھے، اس واقعے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

خدیجہ صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیسٹ کیس ہے، حملہ آور کوسزا ملنے سے خواتین پر تشدد روکنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین