• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور‘9سال بعدبیک وقت 6بچوں کی پیدائش،ایک بچی کاانتقال

بہاول پور‘جلالپورپیروالا(نمائندہ جنگ)سول ہسپتال بہاول پور میں خاتون کے ہاں 6بچوں کی پیدائش، ایک بچی فوت جبکہ پانچ بچے صحتمند ہیں،جلالپور پیر والا کی خاتون کےدونوں بیٹے اورتینوں بیٹیاں صحت مند‘والدین خوشی سے نہال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال بہاولپور میں جلال پور شہر کے محلہ مصطفی آباد کے رہائشی جاوید کی اہلیہ حنا کے ہاں 9 سال بعد 6 بچوں کوجنم دیاہے،ایک بچی وزن کم ہونے کی وجہ سے فوت ہوگئی ہے جبکہ باقی کے پانچ بچے جن میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں صحت مندہیں۔بچوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ہیں۔سب بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں ان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔طویل عرصہ بعد اولاد ہونے پر جاوید اور اس کے اہل خاندان کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ یہ سول ہسپتال میں پہلی بارایک خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔ 
تازہ ترین