• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتھیاگلی کےقریب پھنسے سیاحوں کونکال لیاگیا

نتھیاگلی کےعلاقے توحید آباد میں برف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیاگیا۔

برف باری کا لطف اٹھانے کےلئے سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رُ خ کیا لیکن شدید برف باری کی وجہ سے پیر اورمنگل کی درمیانی شب متعدد گاڑی سوار سیاح برف باری کی وجہ سے توحیدآباد کے مقام پرپھنس گئے۔

برف میں سیاحوں کی 14 سے 15 گاڑیاں پھنس گئی تھیں اور انہیں نکالنے کے لیے آنے والا لفٹر بھی شدید برف باری کی وجہ سے پھنس گیا تھا جس کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کی بازیابی کے لیے فوج اور فضائیہ پر مشتمل ریسکیو ٹیم بھیجی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق برف میں پھنسے سیاحوں نے میڈیا کے ذریعے مدد طلب کی تھی،شدید موسمی حالات کے باوجود رات سوا 3بجے ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا ۔

برف میں پھنسے لوگوں کو علی الصبح مری اور کالا باغ کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔

آپریشن میں پاک آرمی،پاک فضائیہ،کوئیک ریلیف فورس اور ریسکیو1122 نے حصہ لیا۔

تازہ ترین