• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتھیا گلی، سیاحوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی توحید آباد میں برف باری کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں کی بازیابی کے لیے فوج اور فضائیہ پر مشتمل ریسکیوٹیم بھیج دی گئی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ نتھیا گلی توحید آباد میں سیاحوں کے پھنسے ہونے کا علم میڈیا رپورٹس سےہوا، جس کے بعد وہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیاحوں کی بازیابی کے لیے فوج اور فضائیہ پر مشتمل ریسکیوٹیم بھیج دی گئی ہے، جبکہ سول انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن میں تعاون کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کے پاس دوائیں اور خوراک موجود ہے، علاقے میں شدید برف باری اور گاڑیاں اسٹارٹ نہ ہونے کے باعث سڑکیں بلاک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے سڑکیں کلیئر کرانے کی کوشش کی جارہی ہے.

واضح رہے کہ مری نتھیا گلی کے مقام پر برف میں 14 سے 15 گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے آنے والا لفٹر بھی شدید برف باری کی وجہ سے پھنس گیا ہے ۔

تازہ ترین