• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزیٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد، یورپی شہریوں کیلئے 65 پائونڈز فیس ختم

لندن (جنگ نیوز )بریگزیٹ ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد تھریسامے نے ایوان میں متبادل منصوبہ پیش کر دیااور بریگزیٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مستردکردیاگیا ہےجبکہ یورپی شہریوں کیلئے 65 پائونڈز فیس ختم کرنے کا بھی اعلان کیاگیا ہے ۔ ترمیم شدہ ڈیل پر پارلیمنٹ میں منگل(29جنوری کو) ووٹنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بریگزیٹ ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد تھریسامے نے ایوان میں متبادل منصوبہ پیش کر دیا اور کہا کہ ڈیل کی مخالفت کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سرحدی انتظام کا معاملہ تھا۔یورپی یونین کے مجوزہ بیک اسٹاپ منصوبے میں تبدیلیوں کے لیے برطانوی وزیراعظم یونین سے دوبارہ مذاکرات کریں گی، جس میں شمالی آئر لینڈ کی اتحادی جماعتوں کی تجاویز بھی شامل کی جائیں گی۔تھریسامے نے کہا کہ وہ ان آپشنز کا جائزہ لے رہی ہیں جو ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے میں مدد گار ہو اور برطانیہ کی سالمیت سے متعلق خدشات بھی دور کیے جاسکیں۔

تازہ ترین