• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش پاکستانی والد کی قبر کے گردماربل کی رکاوٹ کی تعمیر کا مقدمہ ہارگیا

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) لندن ہائیکورٹ میں ایک پاکستانی عطاالحق اپنے والد کی قبر کے گرد ماربل کی رکاوٹ تعمیر کرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہار گئےہیں۔عطاالحق والس ہال میں سڑک کے ساتھ واقع قبرستان میں اپنے والد حفیظ قادری کی قبرپر سے لوگوں کوگزرنے سے روکنے کیلئے 4انچ اونچی دیوار کھڑی کرنا چاہتے تھے۔انھوں نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ اسلامی قانون لوگوں کوقبروں پر پیر رکھنے کی ممانعت کرتاہے اور قبرستانوں کے حوالے سے کونسل کاقانون مذہب پر عمل کے حوالے سے ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لئے عدالت ان کے حق میں اور لوکل کونسل کے خلاف فیصلہ دے ، والس ہال کونسل کے عہدیداروں نے یہ موقف اختیار کیا کہ وہ دوسرے مسلمانوں کے حقوق کونقصان پہنچائے بغیر ان کی خواہش کی تکمیل نہیں کرسکتے، انھوں نے بتایا کہ قانون کے تحت قبر کوتودہ یاٹیلہ نما بنانے کی اجازت ہےاور ٹیلہ نما بنائے جانے سے مسلمان عام طورپر مسلمان لوگوںکو قبر پر چڑھنے سے روک دیتے ہیں۔ کونسل نے عدالت میں بتایا کہ ان کاطریقہ کار احتیاط ، حساس اور سب کوساتھ لے کر چلنے پر مبنی ہے۔ منگل کو ہائیکورٹ کے لارڈ جسٹس سنگھ اور مسز جسٹس کار نے عطاالحق کی درخواست مسترد کردی۔
تازہ ترین