• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے افسران کے رویے کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او پجار

کوئٹہ (پ ر) بی ایس او (پجار) کے صوبائی ترجمان نےبیان میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے افسران کا رویہ طلباءکے ساتھ درست نہیں آفس کو ذاتی جاگیر سمجھاگیا ہےپسند وناپسند کی بینا د پر کام کیا جاتا ہے ۔ضروری کام کے سلسلے میں بورڈ آفس جانے والے طلباءکو روز بورڈ آفس کے چکر لگانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیاکہ ایسے افسران کے رویے کا نوٹس لیا جائے طلبا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا قابل مذمت اور نا قابل برداشت ہے ۔ 
تازہ ترین