• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی دارالحکومت لندن میں66ویں سالانہ ٹوائے فےئرکا انعقاد کیا گیا ۔

اولمپیا گرینڈ اینڈ ویسٹ ہالز میں منعقد ہونے والے اس3 روزہ دلچسپ میلے میں بچوں کیلئے نئے اور جدید تکنیک سے آراستہ کھلونے نمائش پر پیش کیے گئے ہیں۔

رواں سال اس ٹوائے فےئرمیں کئی ممالک ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں جس میں کھلونے بنانے والوں سے لیکر بیچنے والے، خریدنے والے اور ان کھلونوں پر اپنے ماہرانہ رائے دینے والے شامل ہیں۔

کئی ہزار اسکوائرفٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں کم وبیش270 کھلونا ساز کمپنیاں اپنے نئے اور جدید کھلونے متعارف کروارہی ہیں جنہیں خریدنے کی غرض سے کاروباری افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

اس ٹوائے فےئر میں بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں سے لیکر ورچوئل اور وڈیو گیمز سمیت جدید کھلونے بھی موجود ہیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نمائش24جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔

تازہ ترین