• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، ڈزنی لینڈ میں فیسٹیول آف پائریٹس اینڈ پرنسز کا آغاز


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ فیسٹیول آف پائریٹس اینڈ پرنسز کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈزنی لینڈ میں رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور و معروف اینیمیٹیڈ اور کارٹون کرداروں نے دلکش نظارے ترتیب دے کرشہر کی رونقیں بڑھا دیں۔

پریڈ میں سینکڑوں فنکاروں نے حصہ لیا اوردلچسپ کاسٹیومز میں ڈزنی کرداروں کا روپ دھا ر کر سڑکوں پر پریڈ کی۔

دیوہیکل فلوٹس سڑکوں پر نکلے تو نہ صرف سڑکیں ہزاروں رنگوں میں نہا گئیں بلکہ رنگ برنگے کاسٹیومز اورپریڈ میں شریک پرفارمرز بھی ان کی دلکشی کو چار چاند لگاتے نظر آئے۔واضح رہے کہ یہ میلا 17مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد یہاں کا رخ کریں گے۔

تازہ ترین