• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، جھوٹا،چندہ چور، گو نیازی گو کے نعرے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی ۔جھوٹا ، چندہ چور ، گو نیازی گو کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجا ئے ۔ یہ شور شرابہ وزیر خزانہ اسد عمر کی تقریر ختم ہونے تک جاری رہا۔ وزیراعظم پرسکون اور تسبیح پڑھتے رہے ۔ اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کی صدارت کی۔احتجاج میں مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے نے حصہ لیا مگر سب سے زیادہ پرجوش مسلم لیگ (ن) کے ممبران نظر آئے ۔ لیگی ممبران نے ایجنڈے کی کا پیاں پھاڑ کر اوپر لہرادیں ۔ جھو ٹا جھو ٹا کے نعرے لگائے ۔ گلی گلی میں شور ہے ، علیمہ باجی چور ہے کے نعرے لگائے ۔ گو نیازی ۔ گو نیازی ۔ مک گیا تیرا شو نیازی ۔ گو نیاز ی گو نیازی ۔ بندہ نمبر دو نیازی ۔ گونیازی گو نیازی۔علیمہ باجی پیش ہوں ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف احتجاج کےدوران اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔

تازہ ترین