• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے وزیر خزانہ کی صدارت میں اجلاس

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے درکار فنڈ محکمہ مال کو دیئے جائینگے۔ جس کے بعد لینڈ کا تمام تر ریکارڈ کمپیوٹرائزاڈ ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا فی حد تک کم ہو جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آف ریوینیو کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مال شکیل احمد ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش اور متعلقہ محکمے کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران کامران بنگش نے کہا کہ لینڈ ریکارڈکو کمپیوٹرائزڈ کرنے میں ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی تا کہ لینڈ ریکارڈ کو پیپر لیس کیا جائے جو کہ موجودہ دور کا اہم تقاضاہے۔ صوبائی وزیر مال شکیل احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو ابتدائی طور پر صوبے کے سات اضلاع میں شروع کیا جائے گا جسکی کامیابی کے بعد اسے صوبے کے باقی اضلاع میں بھی توسیع دی جائے گی۔
تازہ ترین