• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امریکا کی ضرورت ،حکومت جاتی ہے تو جائے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت جاتی ہے تو جائے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستان امریکا کی ضرورت ہے، امریکا کے صدر اور عمران خان میں ملاقات ہوگی تو دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک تعلقات مضبوط ہونگے،آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے، دوست ممالک سے مدد لی ،بھارت کیساتھ کھوکھرا پار راستہ کھولنے کی خواہش ہے،پاکستان نے کرتار پورراہداری کھول کر امن کا پیغام دیا ہے،پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے ۔اسلام آباد اور میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری منصوبے کی منظوری دی،وزیر خارجہ نے کرتار پور راہداری کے بعد کھوکھرا پار راستہ کی کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور راہداری کھول کر پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا، پہلے مرحلے میں 2 سے ڈھائی ارب روپے منصوبے پر خرچ کئے جائیں گے ،آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکےدوست ممالک سے مدد لی ۔ شاہ محمود نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ کھوکھرا پار راستہ بھی کھولا جائے تاکہ تھر سے لوگ راجستھان کی جانب آسانی سے جاسکیں۔
تازہ ترین