امریکی ریاست ورجینیا کے چڑیا گھر میں بھی ان دنوں7 ننھے چیتوں کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں ۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے انکی پہلی جھلک جاری کردی ہے جبکہ نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ان ننھے چیتوں کی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق تمام بچے اور ان کی ماں صحتمند ہیں تاہم انہیں ابھی چند ہفتے مزید ماہرین کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ 7ننھے چیتے 2ماہ قبل پیدا ہوئے تھے۔