• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: بطخ کو ذبح کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے لاکھوں روپے کا سونا نکل آیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین میں ایک عجیب و غریب اور انتہائی حیران کُن واقعے نے ایک مقامی شخص کو امیر بنا دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے پیٹ سے سونا نکل آیا، اس واقعے نے مقامی سطح سمیت سوشل میڈیا پر بھی سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فروری میں چین کے صوبے ہنان میں ایک دیہاتی نے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے پیٹ میں سونے کے ذرات موجود تھے۔

بطخ کے پیٹ سے ملنے والے ذرات کے ٹیسٹ اور دیگر تحقیق کے بعد ان ذرات کے بارے میں تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی سونے کے ہیں، جن کا وزن تقریباً 10 گرام تھا اور ان سب ذرات کی قیمت تقریباً 12 ہزار یوآن (1800 امریکی ڈالرز، پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد) ہے۔

مقامی شخص اور اس کے والد نے اسے واقعے کو خوش قسمتی قرار دیا ہے۔

مقامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ بطخ سونے کی کان کنی کے لیے مشہور قدیمی علاقے کے قریب پلی بڑھی اور ممکن ہے کہ اس نے وہاں موجود سونے کے ذرات کو مٹی کے ساتھ نگل لیا ہو۔

چینی شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس سے پہلے بھی گاؤں کے دوسرے لوگوں کو بطخوں کے پیٹ سے سونا ملا تھا لیکن اس سونے کی مقدار اتنی نہیں تھی جتنی اس مرتبہ اسے ملی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید