• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے اپناکام کردیا،مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کرینگے،شاہ محمود

ملتان(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ افغان حکومت‘ امریکا اورطالبان کو ایک میز پر لانااورمذاکرات کراناایک پڑوسی اور خیرخواہ کے طور پر ہمارا فرض تھااوراہم نے اپنا کام کردیاہے ‘اب اپنے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام خودکریں گے‘حکومت ملکی مفاد کا سودانہیں کریگی ‘سندھ سے بھی تبدیلی کی آوازیں آرہی ہیں‘مستقبل میں بھی مزید خوشخبریاں ملیں گی‘ہمیں خطے میں امن کی ضرورت ہے امداد کی نہیں‘ہم بھکاری نہیں باوقار قوم ہیں ۔ ملتان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کا امن ہماری ضرورت ہے ‘ ہمارا کبھی اردہ نہیں تھااور نہ ہے کہ ہم ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔
تازہ ترین