• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی، حادثے میں لاپتہ 279 افراد کا کوئی سراغ نہ ملا۔

برازیلین حکام کے مطابق ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں سرچ اور ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں،ڈیم ٹوٹنے سےکئی فٹ جمع ہونےوالی کیچڑ کے باعث سرچ آپریشن کی رفتار سست ہے۔

ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔

واضح رہے 25 جنوری کوخام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔

تازہ ترین