• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے ڈاکٹروں کے مطالبات مان لیے

سندھ حکومت نے ڈاکٹروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے ان کے الاؤنسز میں اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے ان کے الاؤنسز میں اضافہ کردیاگیاہے۔ مختلف گریڈز میں اضافہ 25 ہزار سے 75 ہزار تک کیا گیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہوکے مطابق گریڈ 17 اور 18کے ڈاکٹر60 ہزار تک جبکہ گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹر90 ہزار روپے تک الاؤنس لے سکیں گے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرمریضوں کی تکالیف مد نظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کردیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے پر دوسرے روز بھی سراپائے احتجاج تھے، ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے او پی ڈیز میں کام نہیں ہورہا تھا اور مریض رل رہے تھے۔

ڈاکٹروں کی تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بھی اس ہڑتال میں شامل ہوگئیتھی جس کی کال پر سندھ کے شہروں حیدر آباد، ٹھٹھہ، جیکب آباد، شکار پور، سکھر، کشمور اور پڈعیدن میں سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹراحتجاج کرتے ہوئے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر رہےتھے۔

تازہ ترین