• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تعینات اعلیٰ پولیس افسران پاسنگ آؤٹ پریڈ کے وقت لیا گیا حلف بھول گئے، پولیس افسران کی فرض سے غفلت پر آئی جی سندھ سید کلیم امام نے سخت ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک افسران سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ سید کلیم امام نے اچانک ان سے پاسنگ آوٹ کے وقت لئے گئے حلف کا تذکرہ کرتے ہوئے پوچھاکیا مبینہ طور پر بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث بعض پولیس افسران حلف سے وفاداری کر رہے ہیں؟

سندھ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر حلف ہی یاد نہیں تو خدمت کیسی؟

سید کلیم امام نے اجلاس میں حلف دہرا دیا، انہوں نے کہا کہ یہ کتنا اچھا حلف ہے اگر یہ یاد رہے تو کوئی افسر کسی شہری کے ساتھ ناانصافی کا مرتکب نہیں ہو سکتا۔ جس کے بعد سید کلیم امام نے ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے سندھ کے تمام پولیس افسران کو ڈیوٹی کے حلف نامہ کا عکس اپنے اپنے دفاتر میں آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ حلف یاد کرلیں یا حلف نامہ ساتھ رکھیں کیونکہ وہ کبھی بھی حلف نامہ سن سکتے ہیں۔

تازہ ترین