جہلم (این این آئی)جہلم میںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ڈینگی اسپرے سے 33 طالبات بے ہوش ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق جہلم میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ڈینگی سے بچاؤ کا اسپرے کیا گیا جس سے 33 طالبات بے ہوش ہوگئیں۔ متاثرہ طالبات کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ٗ والدین بھی ہسپتال پہنچے جہاں انہوںنے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات کی حالت خطرے سے باہر اورمکمل ہوش میں آگئی ہیں، جلد ہی انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائےگا۔ دوسری جانب سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ سکول میں کوئی ڈینگی اسپرے نہیں کروایا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی اٹک میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ڈینگی سے بچاؤ کے اسپرے سے 50 طالبات بے ہوش ہوگئیں تھیں۔