• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں برفباری کا طوفان، سردی شدت اختیار کرگئی


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں برفباری کے ساتھ سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے اور لوگ سرد موسم کو جہاں بے حد انجوائے کر رہے ہیں وہیں کئی افراد مشکل کا شکار بھی ہیں۔

امریکا کے بعد برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے اور برفباری کے طوفان نے جہاں نظام زندگی درہم برہم کردیا وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردی گئی ہے۔

تازہ ترین