• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور اور اُنکی صاحبزادی سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد فلمی دنیا میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور اور سونم کپور کی نئی بالی ووڈ فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ‘آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم '’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘میں انیل کپور اور سونم کپورپہلی بار سلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر ہو نگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہی چانولہ اور راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم 'آج یعنی یکم فروری 2019کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین