• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی، فیشن ویک میں بالی ووڈ ستاروں کی واک


ممبئی میں ہونے والے فیشن ویک میں کئی بالی ووڈ ستاروں کی ریمپ پر واک نے پروگرام کو چار چاند لگادیئے ۔

بھارتی شہر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے جس میں مختلف ممالک سے مشہور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن،کریتی کھربندا سمیت دیگر فلمی ستاروں نے بھی ریمپ پر انٹری دی ۔

5 روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز دیسی اور ولایتی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

30جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 3فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین