• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال:ملوث اہلکار اور افسران کی شناخت ظاہر کرنے کا اعلان

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی فائرنگ میں ملوث اہلکاروں اور حکم دینے والے افسران کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے لواحقین سے جے آئی ٹی سربراہ کی ملاقات کرادی ہے۔


پنجاب حکومت نے ملاقات اور میڈیا بریفننگ میں سانحہ ساہیوال میں قتل کئے گئے ذیشان جاؤید کے اہل خانہ کو نظر انداز کردیا،جس پر صحافی نے سوال بھی کیا۔

میڈیا بریفنگ میں لواحقین کے وکیل نے کہا کہ اگر فائرنگ کرنے اور حکم دینے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اہلکاروں اور افسران کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ حکومت سانحہ ساہیوال کے لواحقین کے ساتھ ہے، انصا ف کے لئے جو ممکن ہوا کریں گے۔

ذیشان کے بھائی کو جے آئی ٹی سے ملاقات میں نہ بلائے جانے پر پوچھے گئے سوال پر شہباز گل نے کہاکہ ان کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے ۔

مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ کل ہماری جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ سے ملاقات ہوگی اس کے بعد ہی ہم بتاسکیں گے ہم حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں یا نہیں۔

جلیل کے وکیل بریسٹر احتشام کا کہنا تھا کہ جلیل اور اس کا بھائی جے آئی ٹی کے سربراہ کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جب سے یہ کیس لیا ہے انہیں یا متاثرہ خاندان کو کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین