مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معیشت کا دو فیصد گرنا قومی خزانے پر 700 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ہے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری پانچ سال کی محنت آج برباد کردی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نعرے لگا کر عوام کو دھوکا دیا، سی پیک کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت کو تو تیار منصوبوں کا ربن کاٹنے کی بھی توفیق نہیں ہورہی ، ترقیاتی منصوبوں سے ساڑھے سات لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو ترقیاتی منصوبے ن لیگ نے شروع کیے تھے سب بند ہیں یا سست روی کا شکار ہیں ۔