• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی مولانا شوکت علی روڈ پر فرنیچر مارکیٹ میں لگی ہولناک آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 10 سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث فرنیچر مارکیٹ میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔


فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مقامی پولیس کی جانب سے آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید فائرٹینڈر فوری طور پر طلب کیے گئے تھے۔

تازہ ترین