• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے سے پی آئی اے پروازمیں32 گھنٹوں کی تاخیر

ناروے سے پی آئی اے کی پروازمیں بتیس گھنٹوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا

ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے گارڈرموئن ائرپورٹ سے لاہور روانہ ہونے والی پرواز بتیس گھنٹوں کی طویل تاخیر کے بعد رات گئے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔

پی آئی اے کا سٹاف روانگی میں تاخیر کی وجہ جہاز کے انجن میں فنی خرابی بتاتے رہے جبکہ مسافروں کو کئی گھنٹے ائرپورٹ پر گزارنے پڑے۔

پی۔کے 752 بدھ کے روز پاکستان سے ناروے پہنچی تھی اور اس نے براستہ ڈنمارک لاہور جانا تھا۔

اوسلو ائرپورٹ پر جہازکی روانگی کا وقت گذشتہ دو روز میں کئی بار تبدیل کیا گیاطیارے میں وہ مسافر بھی سوار تھے جو پاکستان سے ڈنمارک کے لیے اس پرواز میں آئے تھے اور انھوں نے اسی پرواز کے ذریعے کوپن ہیگن جانا تھا۔

رات گئے تقریباً ایک بجے شیخ فواد انور نامی ایک نارویجن پاکستانی مسافر نے نمائندہ جنگ کو فون پر بتایا کہ پرواز ابھی تھوڑی دیر میں روانہ ہونے والی ہے۔

بقول انکے، مسافروں نے جہاز میں دوبارہ سوار ہوتے ہی سکھ کا سانس لیا ہے اور اطمینان ظاہر کیا ہے کہ اب وہ با خیر و عافیت پاکستان پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین