• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جنیفر لارنس نے منگنی کرلی


آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جنیفر لارنس نے منگنی کرلی۔

ایکس مین اور دی ہنگر گیمز فلم سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر لارنس نے منگنی کرلی ہے۔

28 سالہ اداکارہ جنیفر لارنس نے 33سالہ کوک میرونے (Cooke Maroney) نامی آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر کے ساتھ منگنی کرلی ہے، وہ گزشتہ چند ماہ سے ان کے ساتھ دیکھی جارہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق کوک نے رواں ہفتے نیویارک میں ایک ڈنر کے دوران اداکارہ کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی ہے تاہم جوڑے کی شادی کے حوالے سے معلومات تا حال جاری نہیں ہوسکی ہیں۔

تازہ ترین