• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پی ایس ایل کے لئے نیا ہیئر اسٹائل بنایا ہے‘

انجری کے باعث ایک سال کرکٹ سے دور رہنے والے رومان رئیس پاکستان سوپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے،انہوں نے خاص پی ایس ایل کے لئے نیاہیئر اسٹائل بنایا ہے، امید ہےان کے پرستاروں کو پسند آئے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل مدِم فاسٹ بولر رومان رئیس نے کہا کہ رومان رئیس نے کہا کہ وہ ایک سال تک کرکٹ سے دور رہے، کبھی انجری کی وجہ سے تو کبھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی لیکن اب وقت گزر گیا ہے ، اُن کی پوری توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا محمد سمیع کو کپتان بنانا خوش آئند ہے، محمد سمیع 8سال ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کے کپتان رہے اور سات بار کراچی کی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

رومان رئیس نے کہا کہپھونک پھونک کر قدم رکھ رہا ہوں، ابھی تمام تر توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ڈومیسٹک ایک روزہ کرکٹ کا ڈیبیو بھی محمد سمیع کی کپتانی میں ہی ہوا تھا، وہ ایک فائٹر کرکٹر اور چیمپئن پلیئر ہیں۔

رومان رئیس نے سرفراز احمد کو پی سی بی کی جانب سے کپتاب برقرار رکھنے پر کہا کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنا پی سی بی کا اچھا فیصلہ ہے،انہوں نے بطور کپتان احسن طریقے سے پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل انٹرٹینمنٹ ہے ہمارے ہیروز کو چاہئے کہ وہ پی ایس ایل میں نیا انداز اپنا کر سامنے آئیں اور شائقین کی توجہ اپنی طرف مائل کریں۔

تازہ ترین