• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوئیڈن کے شہر Gothenburgمیں سالانہ موٹر سائیکل شو2019 کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں جدید بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والےMC Massanنامی اس شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئیں جن کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس ، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس شو میں درجنوں کمپنیوں اور موٹر سائیکل مالکان نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔

3روز تک جاری رہنے والی نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے چمچماتی بائیکس کے نظاروں کا لطف اْٹھایا جبکہ چند خوش نصیب اپنی پسندیدہ بائیک خریدنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

تازہ ترین