• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پیلی جیکٹ والے مظاہرین آپس میں لڑ پڑے ، کئی زخمی

پیرس(رضا چوہدری) فرانس میں’’پیلی جیکٹ‘‘ مظاہرین آپس میں لڑ پڑے، متعدد زخمی ،توڑ پھوڑ سے نئی صورتحال پیدا ہو گئی، فرانس میں مسلسل تیرہویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ والےمظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ 36افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔حکومت پُرتشدد مظاہرے روکنے کےلئے سخت قانون سازی کرکے بھی’’پیلی جیکٹ‘‘ مظاہروں کو نہیں روک سکی تاہم لیوں شہر میں دائیں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان تصادم سے نئی صورتحال پیدا ہو گئی اگر یہ سلسلہ آگے بڑھتا ہےتو حکومت "پیلی جیکٹ " مظاہروں کی اجازت نہیں دے گی۔ ہفتے کے روز پیرس اور دیگر شہروں میں ہزاروں پیلی جیکٹ مظاہرین نے صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا، مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، ایک موٹر سائیکل سمیت پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ پیلی جیکٹ مظاہرین صدر میکرون کی معاشی پالیسیوں کے خلاف 17نومبر 2018ء سے احتجاج کررہے ہیں۔
تازہ ترین