• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حویلی لکھا، پانچ مرلے گھر میں رہائش پذیر شہری کو پونے 10 لاکھ روپے گیس بل موصول

حویلی لکھا (نامہ نگار) پانچ مرلے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو 9 لاکھ 73 ہزار گیس کا بل آگیا۔ محلہ گہل سنگھ کوٹ کرامت اللہ خاں کے رہائشی نصیر نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس ساہیوال ریجن نے میرے گھریلو کنکشن نمبری 29349520006 پر 9 لا کھ 73ہزار 6صد 50روپے کا بل بھیج دیا ہے ۔وزیر اعظم عمرا ن خان اورچیئرمین اوگرا معاملہ کی انکوائری کروا کر میرے ساتھ ہو نے والی زیادتی کا ازالہ کریں ورنہ میں قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

تازہ ترین