• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ، بیرون ممالک کیلئے پارسل چارجز میں اضافہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان پوسٹ نے بیرون ملک کیلئے عام اور ایکسپریس پارسل کے چارجز میں اضافہ کردیا۔تمام ممالک کیلئے مختلف شرح سے چارجز بڑھائے گئے ہیں جو 40سے 45فیصد تک ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکہ کیلئے پہلا ایک کلوعام پارسل2720 سے بڑھا کر 3860 روپے، برطانیہ 2830 سے 3910روپے، چین 1680 روپے سے 2450 ، آسٹریلیا 2530 سے3500 روپے، عرب امارات 1170 روپے سے 1850، سعودی عرب 1270سے 1980روپے، کینیڈا 2880 روپے سے بڑھا کر4010 روپے کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کہ حالیہ اقدامات کے نتیجے میں اندرون اور بیرون ممالک کیلئے ڈاک کے حجم میں بہتری کے نمایاں امکانات ہیں لیکن اندرون ملک ڈیلیوری کی تقسیم بروقت نہ ہونے اور بیرون ممالک کیلئے ترسیل ڈاک میں غیر ضروری ہفتوں کی تاخیر نے شکایات میں اضافہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین