• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار ’مہیش آنند‘ کی لاش گھر سے برآمد


بھارتی اداکار مہیش آنند کی لاش گزشتہ روز اُن سے گھر سے بر آمد ہوئی، جس کے بعد ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش آنند کو ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ مہیش آنند بھارتی علاقے ’سُبربرن‘ میں رہائش پذیر تھے جہاں ان کی موت کی خبر ان کی ملازمہ کے ذریعے موصول ہوئی۔

پولیس کے مطابق مہیش آنند کی موت دو روزہ قبل ہی واقع ہوچکی تھی تاہم ان کی موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد ہی سامنے آئیںگی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارمہیش آنند کا شمار انیسویں صدی کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ فلم گنگنا جمنا سرسوتی، لال بادشاہ، شہنشاہ، باغی اور کولی نمبر 1 میں بالی ووڈ بگ بی ’امیتابھ بچن‘ کے ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

مہیش آنند کو آخری مرتبہ فلم ’رنگیلا راجا‘ میں بھارتی اداکار گویندہ کے ہمراہ دیکھا گیا تھا ۔

تازہ ترین