• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موسیقار خواجہ خورشید انور کو سائرہ پیٹر کا ٹریبیوٹ!!

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے نامور موسیقار خواجہ خورشید انور اور ملکہ ترنم نورجہاں کوگانے کے ذریعے شان دار ٹریبیوٹ پیش کیا ۔ انہوں نے ماضی کی دل چُھولینے والی موسیقی کی یادیں تازہ کردیں ۔سائرہ پیٹر نے پاکستانی فلمی موسیقی کو زندہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے پہلے نامور موسیقار روبن گھوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اب خواجہ خورشید انور کے سپر ہٹ گیت ’’ونجلی والڑیا‘‘ کو اپنی آواز میں گا کر 70 کے فلمی دور کی حسین یادوں کو تازہ کردیا ۔یہ نغمہ مشہور فلم ہیررانجھا میں ماضی کی سپر اسٹار فردوس اور اعجاز پر فلمایا گیا تھا ۔سائرہ پیٹر نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستانی فلمی موسیقی سےبہت زیادہ لگاؤ ہے ۔اسی لیے اپنے عظیم موسیقار وں کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں ۔جلد پاکستان آکر نئے سال کا نیا البم ریلیز کروں گی۔ میرے لیے سب سے پہلے میرا ملک ہے۔ پاکستان کی آواز بن کر پُوری دُنیا میں نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔ علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ دنوں الحمرا لاہور میں بھی معروف گلوکارہ ترنم ناز کے ساتھ مل کر خواجہ خورشید انور اور ملکہ ترنم نورجہاں کوخراج تحسین پیش کیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین