• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان خلاف شریعت معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں،مفتی نعیم

کراچی(پ ر)معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ حیاء ایمان کا حصہ اور مومن کا زیور ہے،مسلم معاشرے میں بے حیائی کا طوفان کسی المیہ سے کم نہیں ، مسلم نوجوان ویلنٹائنز ڈے جیسی غیر اسلامی اور غیر اخلاقی رسوم سے اجتناب کریں، حکومت بے حیائی کے خاتمے کی طرف بھی توجہ دے ۔جامعہ بنوریہ میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئےمفتی محمدنعیم نے کہاکہ نوجوان کسی بھی طبقے یا حلقے کی اہم اکائی ہوتے ہیں جن کی مثبت تربیت ومحنت سے معاشرے پروان چڑھتے ہیں مسلمان نوجوانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سنت ودین پر عمل کرتے ہوئے خلاف شریعت معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے اپنے حلقوں میں کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین